NPG Media

پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  7 وکٹوں سے مات دیدی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم کو 121 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کرس گیل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ دیگر بلے بازوں میں اعظم خان 17 ، قیس احمد 16 اور بین کٹنگ 11 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر 7 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد خان سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے اپمے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ وقاص مقصود 2 ، محمد عامر ، عامر یامین ،ڈینئل کریسچئن اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں کراچی کنگز نے مقررہ ہدف اوورز میں حاصل کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جوئے کلارک نے سب سے زیادہ 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ نائب کپتان بابر اعظم 24 اور محمد نبی  جارحانہ 14 بالز پر 30 رنز کی اننگز کھیل کی اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کل کے روز دو میچ کھیلے جائیں گے، جن میں پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کو جوڑ پڑے گا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal