NPG Media

جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گا: ایران

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکہ کو عملی اقدام اور پابندیوں کو ختم کرنا ہو گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق  وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کی وجہ سے 5 + 1 کا وجود نہیں ہے بلکہ اب صرف اب صرف ایران اور 4+1 ہے۔

سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور اس معاہدے کو دفن کرنے کی کوشش کی اس لئے اب امریکہ کو اپنے عمل سے یہ باور کرانا پڑے گا کہ وہ اگر 5 + 1 کا احیا چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے اس اقدام کے بعد ایران نے یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کئے جانے کی شرط پر اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل جاری رکھنے اور اس معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں نے بھی اپنے وعدوں پر کوئی عمل نہیں کی۔
دوسری جانب جوہری معاہدے میں واپسی پر اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے معاہدے کی خامیاں گنوانا شروع کردی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے پر لچک دکھانے پر قوام متحدہ میں اسرائیل کے سابق مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل جوہری معاہدے میں کسی بھی ردو بدل پر ںظر رکھے گا۔

امریکی جریدے نیوز ویک کو اںٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی مندوب کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ بہت اچھے سے جانتی ہے کہ اس جوہری معاہدے میں کونسے نقاص پائے جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم ان نقائص کے بارے میں نہ صرف ماضی میں تفصیل سے بتا چکے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کر چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal