NPG Media

نوجوان خواتین بوڑھی عورتوں کا لباس پہن کر کورونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا میں دو نوجوان خواتین نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے بوڑھی عورتوں کا روپ دھار لیا، خواتین کی جالسازی ناکام بنادی گئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹین میں پیش آنے والے واقعے پر حکام کا کہنا کہ 2 نوجوان خواتین بوڑھی عورتوں کا لباس پہن کر کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے پہنچیں ،حکام نے ان کی چالاکی پکڑ لی۔ جس کے بعد انہیں سخت وارننگ دے دی گئی ہے۔

اورنج کاؤنٹی کے ریاستی صحت افسر ڈاکٹر راؤل پنو نے بتایا کہ خواتین نے "بوڑھی عورتوں کے لباس پہنے” دستانوں اورعینکوں سے بھیس بدل لیا۔

ترجمان مشیل گائڈو نے میڈیا کو بتایا کہ 34 اور 44 سال کی عمر کی خواتین نے ریاستی نظام کو نظرانداز کرنے کے لیے ویکسینیشن رجسٹریشن میں اپنے پیدائشی سالوں میں ردوبدل کی، جو 65 سال یا زیادہ عمر کے لوگوں کو ترجیح دیتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے نام ان کی رجسٹریشن سے میچ کررہے ہیں لیکن ان کی تاریخ پیدائش نہیں۔

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اس واقعے کے بعد نائب افراد سے غیر انتباہی وارننگ جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ جس کے تحت اگر یہ خواتین دوبارہ چکمہ دینے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوں تو انہیں فوری گرفتار کرلیا جائے۔

ڈاکٹر راؤل پنو نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی تحقیقات سے یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ انہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کہاں سے دی گئی تھی اور یہ جاننے کی بھی کوشش کی جائے گی کہ آیا اس عمل میں کہاں خامیاں موجود ہیں جو لوگوں کو ایسا کرنے کی اجازت دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک شخص جس کی عمر 65 سال سے کم تھی جھوٹے شناختی دستاویزات جو کہ اصل میں اسکے والد کے تھے ان کے ہمراہ ویکسی نیشن کروانے پہنچا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal