NPG Media

پی ایس ایل 6 کا میلہ سج گیا،کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے

File Photo

کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کا میدان سج گیا ہے، اور پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6کا میلہ آج سجے گا اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب آج ہفتے کی شام 6 بجے کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہوگی۔

افتتاحی تقریب کے بعد کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا۔

پی ایس ایل 6 کے حوالے سے کراچی کی سکیورٹی ادارے بھی الرٹ ہیں جبکہ کوویڈ 19 کے باعث سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کورونا کے باعث 20فیصد شائقین کے بیٹھنے کی اجازت ہے۔

اس سے قبل سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت ہوئی۔ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 5000 روپے تک رکھی گئی تھی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم انکلوژر کو 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے،جن میں  جاوید میانداد ، حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ۔

ظہیر عباس، آصف اقبال ، وقار حسن ، ماجد خان ، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) ۔

وسیم اکرم عمران خان اور قائد انکلوژر کو (پریمیئم انکلوژر) جبکہ وسیم باری محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژر کو جنرل کے درجے میں رکھا گیا ہے۔

جبکہ ابتدائی مرحلے میں کراچی میں کھیلےجانے والے 20 میچز کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں اور اس بار کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔

کرس گیل تمام ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں سب سے زیادہ 13 ہزار 584 رنز، سب سے زیادہ 22 سنچریاں اور سب سے زیادہ 85 نصف سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal