NPG Media

جوہری معاہدے میں واپسی کیلئے امریکا ایران کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے پر عمل کرنے کیلئے آمادہ ہے تو ہم ایران کیساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کیجانب سے جوہری معاہدے پر  رضا مندی کا اظہار  کیا جاتا ہے تو جوبائیڈن انتظامیہ بھی معاہدے میں واپسی کیلئے آمادہ ہو سکتی ہے۔

 امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن  نے  چند روز ایک روز قبل فرانس، جرمنی، اور برطانیہ کے وزرا خارجہ کے درمیان ہونی والی ویڈٰیو کال کے دوران اس بات کا اظہار کیا۔

ان ممالک کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی شرائط پر سختی سے عمل پیرا ہوتا ہے تو ہم بھی معاہدے میں واپسی کیلئے رضامند ہیں۔

خیال رہے کہ 2019 میں ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاہدے سے نکلتے ہوئے ایک بار ایران پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal