NPG Media

پی ایس ایل میں کون سے نئے کھلاڑی آزمائے جائیں گے؟

اسلام آباد: ایچ بی ایل پی ایس کا آگاز ہونے جارہا ہے، ہر گزرے ہوئے سال کی طرح اس سال بھی ہر ٹیم میں نئے کھلاڑی شمولیت اختیار کریں گے جو کہ اپنی اپنی قسمت آزمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند سالوں سے پاکستان سپر لیگ نوجوان ہنر مند کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں ایک کامیاب پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے۔ جس کی جیتی جاگتی مثال نوجوان کھلاڑی حسن علی ہیں۔ حسن علی نے اپنے کیرئیر کا آغاز پی ایس ایل سے کیا اور آج وہ پاکستان ٹیم کی جان مانے جاتے ہیں۔

گزشتہ پی ایس ایل ایڈیشنز نے پاکستان کو نئے قابل اور ہنر مند کھلاڑیوں سے نوازا جن میں شاداب خان، روحیل نذیر، ارشد اقبال جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے آغاز ہونے والے چھٹے ایڈیشن میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی ہر ایک ٹیم اپنے اپنے پلیٹ فارم سے دو نئے نوجوان کھلاڑیوں کو سامنے لائے گی۔

محمد وسیم جونئیر اور احمد صفی عبداللہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنیں گے۔ محمد وسیم میڈیم فاسٹ بولر ہیں جو کہ جنوبی افریکا میں گزشتہ سال کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کو نمایاں فتح سے ہمکنار کروا چکے ہیں۔ ادھر احمد صفی عبداللہ بھی ایک باصلاحیت نوجوان اسپنر ہیں۔

18 سالہ قاسم اکرم اور محمد عباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بننے جارہے ہیں، جن میں عباس آفریدی کا خود وسیم اکرم نے اس پلیٹ فارم کے لیے انتخاب کیا ہے۔ تاہم قاسم اکرم آل راونڈر کھلاڑی ہیں جو مڈل آرڈر پر بہترین بیٹنگ کرنے اور اننگز کے آخری آورز میں بھی بغیر کسی پریشر کے عمدہ کھیل پیش کرنے کی نمایاں صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاہور قلندرز جسے ہمیشہ نئے کھلاڑیوں کی تلاش رکھنے والی ٹیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اسپنر معاذ خان اس ٹیم کا حصہ بنیں گے جو نئی گیند کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری طرف آئی ‏سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2018 میں پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ رہنے والے زیدعالم بھی اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اسی طرح بقیہ تین ٹیموں سے بھی دو دو نوجوان کھلاڑی متعارف کروائے جائیں گے جو اپنی اپنی صلاحیتوں سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا حصہ بن کر اپنی قسمت آزمائیں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal