NPG Media

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

جنیوا: اقوام متحدہ کے ماہرین برائے انسانی حقوق نے بھارتی زیر انتظام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر اظہار تشویش کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری شہریوں کیساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی 2020 میں متنازع ترین بھارتی شہریت سے متعلق  قوانین پاس کیے، بھارت کے اس  نام نہاد قانون سے کشمیری شہری اپنے تحفظ کا حق کھو چکے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کی اس حرکت سے کشمیری عوام کیلئے مذہبی، لسانی اور نسلی بنیادوں پر آبادی کے تناسب میں بڑے ردوبدل کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal