NPG Media

نائیجیریا: مسلح افراد کا اسکول پر حملہ،سینکڑوں طلبا کو اغوا کرلیا

(این پی جی میڈیا) نائیجیریا کے ایک سکول میں اغواکاروں نے  اسکول کے سینکڑوں بچوں کو اغوا کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں نیوز ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق متعدد اساتذہ بھی اغوا کاروں کی تحویل میں ہیں۔

زرائع کے مطابق گذشتہ روز شام کاگرا شہر کے سکول میں ہونے والے حملے میں ایک بچے کوگولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ اسکول کا ایک ملازم اور کئی بچے اغواکاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

اسکول میں پڑھنے والے تقریبا ایک ہزار بچوں میں سے کتنے بچوں کو اغوا کیا گیا ہے، یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا۔

یہ ابھی معلوم  نہیں ہو سکا کہ حملہ آوروں کا تعلق کس گروپ سے ہے اور انہوں نے فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں۔

اس حوالے سے گورنر ابوبکر ثانی بیلو نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے صبح 2 بجے کے لگ بھگ ریاست نائجر کے ضلع کاگارا ضلع کے گورنمنٹ سائنس سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 27 طلباء ، تین عملے کے ارکان اور ان کے اہل خانہ سمیت 12 ممبران کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک طالب علم کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

یرغمال بننے والے اس سکول کی ایک ٹیچر علییو عیسیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کاروں نے اسکول میں گھستے ہی فوجی وردی میں ملبوس باڈی گارڈ کو گولی مار دی تھی۔

ٹیچر نے مزید کہا کہ وہ  اغواکار طلباء کو بھاگنے کو نہیں کہہ رہے تھے،بلکہ متعد طلبا خوف سے یہاں وہاں بھاگنے لگے جبکہ کافی سٹوڈنٹس کو ان مسلح افراد گھیر لیا تھا۔

خیال رہے کہ نائجیریا کی بہت سی شمالی ریاستوں میں مسلح گروہوں کے لیے اغوا برائے تاوان عام ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal