NPG Media

امریکا نے صومالیہ کے نزدیک ہتھیاروں کی کھیپ پکڑ لی

Photo Credit: Yahoo News

واشنگٹن: امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ کے ساحل کے نزدیک ہتھیاروں کی ایک بھاری کھیپ قبضے پکڑ لی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہتھیار دو چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔
قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں میں ہزاروں کلاشنکوفیں، ہلکی مشین گنیں، نشانچیوں کے استعمال میں آنے والی بھاری رائفلیں اور راکٹ گرینیڈز وغیر شامل ہیں۔


امریکی محکمہ دفاعی کی جانب سے یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ ہتھیاروں کی کھیپ خلیج عدن کے راستے یمن کی جانب روانہ تھی اور اب امریکی حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

امریکی بحریہ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ہتھیاروں کی کھیپ دکھائی گئی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal