NPG Media

پاکستانی گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کررہے ہیں؟ گوگل نے سب بتادیا

کراچی: کورونا کی عالمی وباء کے دوران سال 2020 میں پاکستانی صارفین کے انٹرنیٹ کے استعمال کے رجحانات کی تفصیلات گوگل نے جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ صارفین میں کورونا کی وباء کے دوران سماجی فاصلوں، لاک ڈاؤن اور گھروں سے کام کرنے جیسی تبدیلیوں کے ساتھ سماجی اور نفسیاتی رویوں میں بھی تبدیلی واقع ہوئی۔

گزشتہ سال گوگل پر ’صنفی مساوات‘ کے لیے کی جانے والی تلاش میں نمایاں حد تک 40 فیصد اضافہ ہوا۔ کورونا وباء سے ذہنی صحت پر پڑنے والے شدید اثرات کے تحت ذہنی صحت سے متعلق معلومات کی تلاش میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔

کورونا کے تحت بڑھتی ہوئی مشکلات کی وجہ سے فلاحی اور خیراتی سرگرمیوں سے متعلق صارفین کی تلاش میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔ لاک ڈاؤن اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو گھر پر تعلیم دینے سے متعلق طریقے جاننے کے لیے صارفین کی تلاش میں 250 فیصد اضافہ ہوا۔

سال 2020 میں سماجی فاصلہ زندگی کا نیا طریقہ بن گیا تھا، اس لیے ’پالتو جانور‘ کی تلاش میں 700 فیصد اضافہ ہوا۔ بیشتر افراد نے خود کو گھر پر زیادہ سے زیادہ وقت مصروف رکھنے کے طریقے بھی تلاش کیے اور’ایزی ڈیزرٹ‘ بنانے کی ترکیبوں کی تلاش میں بھی 140 فیصد اضافہ ہوا۔

کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی سنگین معاشی بے یقینی نے بہت سے صارفین کو اپنی بچت اچھی جگہ انویسٹ کرنے پر سوچنے کے لیے مجبور کردیا جس کے بعد ’اسٹاک انویسٹنگ‘ کی تلاش میں 223 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ’بیماری سے بچاؤ‘ کے طریقوں کی تلاش میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal