NPG Media

بھٹکی گائے کا اسپتال کے مریضوں پر حملہ، ویڈیو وائرل

بگوٹا: کولمبیا میں ایک بھٹکی اور بپھری ہوئی گائے نے اسپتال میں گھس کر مریضوں پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کے شمال مغربی حصے میں موجود اسپتال سین رافیل میں بپھری ہوئی گائے او پی ڈی میں اچانک داخل ہوئی اور وہاں بیٹھے مریضوں پر حملہ کردیا جس کے تحت وہاں موجود مریض معمولی زخمی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض او پی ڈی میں بیٹھے ہیں اور اچانک اس دوران باہر سے ایک گائے داخل ہوجاتی ہے اور اسپتال میں بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ چند مریض گائے سے بچنے کے لیے دیوار کی جانب بھاگ جاتے ہیں لیکن گائے ان کا پیچھا کرتے ہوئے مریضوں پر حملہ کردیتی ہے۔

تاہم اسی دوران دو افراد ویٹنگ روم میں فوری بھاگتے ہوئے آتے ہیں اور بپھری گائے کو رسی سے پکڑ کر گھسیٹنے لگتے ہیں اور پھر اس طرح گائے کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ گائے کے حملے میں کوئی بھی مریض شدید زخمی نہیں ہوا جبکہ ایک خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal