NPG Media

جوہری معاہدہ: ایران کی اقوام متحدہ کو ایک اور نئی دھمکی

Photo Credit: The New Arab

تہران : ایران نے اقوام متحدہ کو جوہری پلانٹس کے معائنے سے روکنے کے لیے ایک اور دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ جب تک امریکہ جوہری معاہدے میں شامل نہیں ہوتا تب تک اقوام متحدہ کے ادارے کو جوہری پلانٹس تک رسائی نہیں دیں گے۔

تفصیلات میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایران کے اس بیان کے بعد عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے کے بعد ایران کی جانب سے یہ خطرناک ترین اقدام ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے 2018 میں جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور ایران پر پابندیاں عائد کر دی تھیں اسلیے ایران نے تب سے یورینیم کی افزودگی بڑھا دی تھی۔

جبکہ عالمی اداروں کی جانب سے بار بار مطالبی کیا جانے لگا کہ ایران پر سخت پابندیاں لگائی جائیں۔

اور جوبائیڈن کے اقتدار میں آتے ہی جوبائیڈن نے کہا کہ وہ جوہری معاہدے میں دوبارہ آنے کے خواہشمند ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں نے ایرانی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal