NPG Media

نیٹو کا وقت سے پہلے افغانستان میں فوجی انخلا سے انکار

Photo Credit: Anadolu Agency

(این پی جی میڈیا) نیٹو کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ درست وقت سے پہلے فوجیں افغانستان سے نہیں نکلیں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغان مجاہدین کو امریکہ کے ساتھ ہونے والے 2020 کے امن معاہدے کی شرائط پوری کرنے کیلئے ابھی مزید کام کرنا ہوگا تب ہی انکے مطالبات پر عمل کیا جائے گا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینزسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان میں افغان مجاہدین پر تشدد کارروائیاں چھوڑ کر نیک نیتی کے ساتھ افغان حکومت سے بات چیت کریں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کو پھر کبھی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے جہاں سے وہ ہمارے ملکوں پر حملہ کریں۔

نیٹو کے سکیٹریئ جنرل نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ طالبان مزید اقدامات کریں اور عالمی دہشت گردوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو ختم کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز افغان مجاہدین کی جانب سے متضاد اطلاعات موصول ہوئی تھیں، افغان مجاہدین کا کہنا تھا کہ کہ ایسی کوئی بھی تاخیر نیٹو کی طرف سے ’جنگ کے تسلسل‘ کی خواہش سمجھی جائے گی۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal