NPG Media

ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت میں حیران کن اضافہ

فائل فوٹو

نیو یارک: ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا کی جانب سے 1 اشاریہ 5 ارب ڈالر مالیت کے بٹ کوائن خریدنے پر اس میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے کہ اتنی بڑی سرمایہ کاری کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 49 ہزار 344 ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک بٹ کوائن کی مالیت 30 ہزار امریکی ڈالرز سے زیادہ ہو گئی تھی۔

اس موقع پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک نے کہا کہ وہ کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی پر غور کر رہے ہیں اور وہ مستقبل میں بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ٹیسکلا کی جانب سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں اب بٹ کوئن کو روایتی کرنسی کے متبادل استعمال کیا جا رہا ہے ، اس کے علاوہ دنیا کی طاقتور حکومتیں اس کے استعمال کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں لیکن پاکستان میں اس حوالے سے تاحال کوئی پالیسی سامنے نہیں آئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ میں بتایا کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے لین دین کی کبھی مخالفت نہیں کی گئی۔

 

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal