NPG Media

اسرائیل نے دمشق پر میزائل حملہ کردیا

Photo Credit: Shafaq News

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائل حملہ کیا ہے جسے شامی ایئرڈیفنس نے ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اطلااعات سامنے آئی ہیں کہ اسرائیل نے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی ایئرڈیفنس نے میزائل حملے ناکام بنانے کے بعد مزید اسرائیلی حملوں کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام متحرک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ اسرائیل کے شام پر حملے میں 57 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں حکومتی افواج سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

گذشتہ کئی سالوں سے اسرائیل شام کے مختلف علاقوں میں میزائل حملے کرتے آیا ہے، اسکے علاوہ اسرائیل لبنان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنانی علاقے سے شام پر متعدد بار فضائی حملے کرچکا ہے جبکہ اسرائیل نے شام پر درجنوں فضائی حملوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal