NPG Media

محمد رضوان ٹی 20 میں سنچری اسکور کرنے والے دوسرے بلے باز بن گئے

فائل فوٹو

لاہور :محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سنچری اسکور کر ڈالی۔ محمد رضوان ٹی ٹونٹی سنچری سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بن گئے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد سنچری کرنے والے پہلے بلے باز ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پہلے ٹی 20 میچ میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کر ڈالی۔ محمد رضوان 64 بالز پر 104 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ محمد رضوان نے اپنی اننگز میں 7 چھکے اور 6 چوکے جڑے۔ محمد رضوان نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹی 20 اننگز میں 7 چھکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور احمد شہزاد ایک اننگز میں 6،6 چھکے لگا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد رضوان دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سینچریاں اسکور کیں ہیں اور رضوان پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

rashid afzaal