NPG Media

ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی

لندن: میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی۔

سنسر ٹاور کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ، ٹیلی گرام نے ٹک ٹاک ، فیس بک اور انسٹاگرام کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ۔ 6 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ ٹیلی گرام کو ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ ڈاؤن لوڈز کی یہ تعداد جنوری 2020 کے مقابلے میں 3 اشاریہ 8 گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے تنازع کے بعد ٹیلی گرام سمیت دوسری میسجنگ ایپلی کیشنز کی مقبولیت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal