NPG Media

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف

راولپنڈی: دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف ، پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں محمد رضوان کی ذمہ دارانہ بلے بازی ، انہوں نے کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ وہ 115 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نعمان علی 45 ، اظہر علی 33 اور فہیم اشرف نے 29 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے لینڈے نے 5 ، مہاراج 3 اور ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے کھانے کے وقفے تک دوسری اننگز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 217 رنز بنا لیے تھے۔

چوتھے روز کے کھیل کا آغاز پاکستان کے لیے مایوس کن رہا اور جلد ہی اس کی ساتویں وکٹ 159 رن پر گر گئی، جب حسن علی 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، کیشو مہاراج نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ کی گری ، وہ 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal