NPG Media

راولپنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 129 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں

راولپنڈی:(این پی جی میڈیا) پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا لیا۔ پاکستانی ٹیم کو افریقہ کیخلاف مجموعی 200 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ تیسرے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تو وکٹ پر محمد رضوان اور حسن علی موجود تھے۔

اس سے قبل جب پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کی پہلی وکٹ محض ایک اسکور پر عمران بٹ کی صورت میں گری جو ربادا کا شکار ہوئے۔ اس کے بعد اظہر علی نے اوپنر بلے باز عابد علی کیساتھ مل کر اسکور بورڈ کو بڑھانے کی کوشش کی لیکن اس میں ناکام رہے۔ عابد علی 28 رنز پر مہاراج کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ عابد علی نے 13 رنز بنائے۔

دوسری وکٹ کھو جانے کے بعد کپتان بابر اعظم وکٹ پر آئے لیکن زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ ہو سکے اور 45 رنز کے مجموعے پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ بابر اعظم صرف آٹھ رنز بنا سکے۔ خیال رہے کہ اس سیریز میں بابر اعظم افریقی باؤلر مہاراج کے ہاتھوں تیسری بار آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان ٹیم کی مشکلات کا سلسلہ جاری رہا اور 63 رنز پر اظہر علی بھی چلتے بنے۔ اظہر علی نے 33 رنز بنائے اور وہ لنڈے کی شکار ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ فواد عالم کی صورت میں گری جو 12 رنز بنا کر لنڈے کا ہی شکار بنے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ پہلی اننگز کی ہیرو فہیم اشرف کی صورت میں گری جو میچ ختم ہونے سے ایک اوور قبل لنڈے کا شکار ہو گئے۔ فہیم اشرف کی وکٹ 128 رنز پر گری۔ انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل جب تیسرے روز جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 106 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی لیکن 114 رنز پر افریقی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 29 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ پوری افریقی ٹیم 201 رنز ہی بنا سکی اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نعمان علی، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

افریقی کھلاڑی ٹمبا باووما 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ویان ملڈر 33 اور ایڈن مارکرم 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal