NPG Media

گوگل کروم میں بڑی تبدیلی، اپ گریڈ کرنا یقینی ہوگیا

نیویارک: گوگل کروم کی جانب سے پیش کردہ انجن وی 88 کے نئے ورژن میں مختلف کمزوریاں رپورٹ کی گئی ہیں، جو کمپیوٹر ہیکنگ میں کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کروم برائے ونڈوز، میک اور لیونکس آپریٹنگ سسٹمز کے لیے متعارف کرائے جانے والے ورژن انجن وی 88 میں کئی کمزوریاں رپورٹ ہوگئیں جس کے تحت سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی تجزیہ کار میتھائس بیولینس کا کہنا ہے کہ انجن وی 88 کی کمزوریوں سے حملہ آور کو کمپیوٹر ہیک کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

تاہم اب تک گوگل نے اس حوالے سے مسئلے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی لیکن اسے سی وی ای 21148-2021 کے نام سے شناخت دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل بگ کی رپورٹ سے آگاہ ہے اس لیے صارفین کروم کو فوری اپ گریڈ کرلیں۔

اس کے علاوہ گوگل نے ایک بیان میں بتایا کہ بگ کی تفصیلات اور لنکس کو صرف اس وقت تک محدود رکھا جاسکتا ہے جب تک بڑی تعداد میں صارفین براؤزر کو اپ ڈیٹ نہیں کرلیتے، جس میں اس بگ کو فکس کرنے کے لیے اپ ڈیٹ بھی میسر ہے۔

واضح رہے کہ گوگل کروم کے ورژن 88 میں نئے پاس ورڈ مینیجر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو کہ پاس ورڈ سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گا البتہ کروم میں اس کے علاوہ بھی بہت سی دوسری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal