NPG Media

امریکی صدر جوبائیڈن کا حوثی باغیوں بارے اہم فیصلہ

فائل فوٹو

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے یمنی حوثیوں سے متعلق اہم ترین فیصلہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے حوثی باغیوں سے متعلق سابق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جوبائیڈن نے یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے صدر جوبائیڈن کی جانب سے یمن جنگ کی حمایت نہ کرنے کے بعد اب حوثی باغیوں سے متعلق اس اہم فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے یمن مسئلے سعودی عرب کی سربراہی میں یمن پر فوجی حملوں کی مخالفت کی تھی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal