NPG Media

عالمی فوجداری عدالت کا اہم فیصلہ فلسطین کی بڑی فتح قرار

دی ہیگ: عالمی فوجداری عدالت یا انٹرنیشنل کریمینل کورٹ نےفیصلہ سنایا ہے کہ فلسطین کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بھی اختیار حاصل ہے۔

غیر ملکی خبررساں کے مطابق آئی سی سی پراسیکیوٹر نے عالمی عدالت سے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر فلسطینی دائرہ اختیار سے متعلق قانونی رائے طلب کی تھی۔ جسکے جواب میں عالمی عدالت کا کہناہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں یعنی غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت پر فلسطین کو دائرہ اختیار حاصل ہے۔

عالمی عدالت کے اس فیصلے کے بعد ٹریبونل کے لیے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعد اسے ایک ’سیاسی ادارہ‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے جب کہ امریکہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر اسے ’شدید تحفظات‘ ہیں۔

دوسری جانب فلسطینیوں نے عالمی عدالت کے اس فیصلے کو ’انصاف کی فتح‘ قرار دیا ہے

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal