کابل: افغان دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے، تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا باغ قاضی کے علاقے میں ایک دکان میں ہوا جس کی تحقیق کے لیے ابھی پولیس موبائل وہاں پہنچی ہی تھی کہ ایک اور زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو شہری موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب کابل میں ہی ایک اور مقام پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اب تک کسی تںطیم کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔