NPG Media

ٹرمپ کا مواخذہ، ٹرائل عدالت میں پیش ہونے سے انکار

فائل فوٹو

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرائل کی کارروائی میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کے پراسیکیوٹر جیمی راسکن نے ٹرائل کے لیے سابق صدر کو پیش ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس دورام جیمی راسکن کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو ہم سمجھیں گے کہ 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر حملے آپ کی رضامندی سے ہوئے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے ایڈوائزر جیسن ملرکا کہنا تھا کہ سابق صدر ایک غیر آئینی کارروائی میں شہادت کے لیے پیش نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ کے اٹارنی بروس کیسٹر اور ڈیوڈ شیئن نے کہا کہ مواخذے کی حساس کارروائی کو سیاسی کھیل نہ بنایا جائے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزامات کے تحت سینیٹ میں مواخذے کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہو گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal