NPG Media

بنگلہ دیشی آرمی چیف قاتل بھائیوں کو فرار کرانے میں مددگار نکلے

ڈھاکہ(این پی جی میڈیا) بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل عزیز پر قتل کے جرم میں ملوث بھائیوں کو فرارکرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے عسکری اور حکومتی حکام مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق  بنگلا دیشی حکام نے سرکاری ملازمتوں اور ٹھیکوں میں مالی فوائد حاصل کیے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل عزیز نے قتل کے الزام میں ملوث اپنے دو بھائیوں حارث اور انیس کو ملک سے فرار کروایا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ حارث نے بنگلا دیش سے منتقل کی گئی غیر قانونی رقم سے یورپ میں جائیدادیں خرید کر کاروبار کیا۔

اس کے علاوہ حارث نے بنگلا دیشی اعلیٰ حکام کے ساتھ مل کر پولیس میں ہزاروں ڈالر کے عوض ملازمتیں بھی فروخت کیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal