NPG Media

میانمار میں عوام کیلئے فیس بک بند کردی گئی

میانمار: میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک بلاک کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق میانمار میں شہریوں کی فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ اس بارے میانمار کی فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ فیس بک کو ملک میں عدم استحکام کو ہوا دینے پر بلاک کیا گیا گیا ۔

خیال رہے کہ میانمار میں فیس بک کے 2 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں اور اس پر پابندی 7 فروری تک برقرار رہے گی۔

میانمار میں کئی دہائیوں سے فوج کی حکمرانی تھی اور اب جمہوری حکومت کی امید پیدا ہوئی تھی کہ فوج نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بغاوت کر دی اور سیاسی رہنماؤں کو نظر بند کر دیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal