NPG Media

راولپنڈی ٹیسٹ،دوسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

تصویر:پی سی بی ٹوئٹر

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن قدرے بہتر بنالی ہے اور قومی ٹیم کے 7کھلاڑی 229رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے اور راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کا آج دوسرا روز ہے جس میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جبکہ فہیم اشرف نصف سنچری سکور کرچکے ہیں اور یاسر شاہ ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز پاکستانی اوپننگ جوڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہی تھی اور عمران بٹ 15،عابد علی 6 اور اظہر علی 0پر آئوٹ ہوگئے تھے۔ان کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے 77رنز بنائے اور فواد عالم 45سکور بناکر آئوٹ ہوئے۔

محمد رضوان18،حسن علی 8 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،جنوبی افریقہ کی جانب سے اینرچ نورٹجے اور کیشو مہاراج 3،3وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal