NPG Media

پرینکا چوپڑا نے کمالہ ہیرس کے بارے میں انوکھی بات کہہ دی

کیلفورنیا: ہندوستانی فلم برادری کی مشہور اداکارہ پرنیکا چوپڑا نے امریکی نائب صدر منتخب ہونے پر کمالہ ہیرس کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کرکے لوگوں کا دل جیت لیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا نے اپنی فلم دی وائٹ ٹائیگر کی تشہیر کے لئے ‘دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبرٹ میں شرکت کی۔ اسی دوران میزبان نے پرنیکا سے سیاست سمیت متعدد موضوعات پر سوال کیے۔

کولبرٹ نے اداکارہ سے پوچھا کہ کمالا ہیرس جو اس وقت امریکہ کی نائب صدر منتخب ہونے والی پہلی خاتون ہیں ان کے بارے میں آپ کیا محسوس کرتی ہیں؟؟

انہوں نے اداکارہ سے پوچھا کہ خود ایک جنوبی ایشین خاتون کی حیثیت سے آپ کے لئے، پہلی خاتون کا نائب صدر، پہلی جنوبی ایشین، پہلی افریقی امریکی نائب صدر بننے کا کیا مطلب ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پرینکا کا کہنا تھا کہ میں جس ملک ہندوستان سے آئی ہوں وہاں کئی خواتین کو حکمرانی میں دیکھا چاہے وہ صدر ہو یا وزیراعظم۔۔۔۔۔ پرنیکا نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میں یہی کہوں گی کہ ـ”Welcome to the club America”اورمیں امید کرتی ہوں کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے۔

جیسے ہی پریانکا کا یہ انٹرویو کلپ وائرل ہوا تو لوگ اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھتے رہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal