NPG Media

دوسرا ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام، پاکستان نے 3وکٹیں کھو کر 145 رنزبنا لیے

Twitter: Pakistan Cricket



راولپنڈی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روزپاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر145رنز بنا لیئے جبکہ بارش کے باعث چائے کے وقفے کے بعد کا کھیل ممکن نہ ہو سکا۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا،پاکستان کی پہلی تین وکٹیں 22رنز کے مجموعی سکور پر گر گئیں،پاکستان کی پہلی وکٹ 21رنزکے مجموعی سکور پر گر گئی جب اوپنر عمران بٹ 15رنز بنا کر کیشیومہاراج کی گیند پرڈی کوک کے ہاتھوں کیچ ہو گئے،ون ڈاون پوزیشن پر اظہرعلی بیٹنگ کیلئے آئے ،پاکستان کی دوسری وکٹ بھی 21رنزکے مجموعی سکور پر گر گئی جب اظہر علی بغیر کوئی رنز بنائے مہاراج کی گیند پرایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔

اس موقع پر کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئے،پاکستان کی تیسری وکٹ22رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب دوسرے اوپنر عابد علی صرف06رنز بنا کر نوکیا کی گیند پر مارکرم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جس کے بعد فواد عالم بیٹنگ کیلئے آئے، یہ دونوں بیٹسمین ذمہ دارانہ طریقے سے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور میں اضافہ کرتے رہے،اس دوران پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر اپنے 50رنز بھی مکمل کر لیئے۔پہلے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان کا سکورتین وکٹوں کے نقصان پر63رنز تھا۔ کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر63رنز کیساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔اس دوران بابر اعظم نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی ،انہوں نے 81گیندوں پر9چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔چائے کے وقفے پر پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر145رنز بنا لیئے۔چائے کے وقفے کے بعدبارش کی وجہ سے کھیل شروع نہیں ہو سکا۔

اس وقت بابر اعظم 77رنز اور فواد عالم42رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔پہلے روز کھیل کے اختتام پر بابر اعظم اور فواد عالم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں قیمتی123 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشیور مہاراج نے 25 اوورز میں 51 رنز کے عوض دو اور نوکیا نے  11 اوورز میں30 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ربادا 13اوورزمیں36رنز،ملڈر 5اوورزمیں18رنز،لنڈے 2.5اوورزمیں دو رنز اور ڈین ایلگر 1.1اوورزمیں چھ رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ کل دوسرے روز کھیل کا آغاز صبح 9:45 پر ہو گا۔



Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal