NPG Media

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی بھارتی کوششیں جاری

تصویر: اے پی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے لئے مودی سرکار نے کمر کس لی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مودی سرکار مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کررہی ہے۔مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں اگلی مردم شماری 2021ء سے 2026ء تک ملتوی کردی ہے۔

اسی عرصہ میں آبادی کا تناسب بدلنے کی تیز تر کوششیں کی جائیں گی۔

ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا مقصد کسی بھی ممکنہ رائے شماری کے نتائج کو ثبوتاژ کرنا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر رقبہ کے لحاظ سے تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں 58% رَقبہ لَداخ، 26%جموں اور 16%وادی کشمیر کا ہے۔ ریاست کی  55 % آبادی مقبوضہ وادی کشمیر، 43% جموں اور 2% لَداخ میں رہتی ہے۔

 کی مردم شماری کے مطابق آبادی کا 68% حصہ مسلمانوں، 28% ہندوؤں، اور 4% سِکھ اوربُدھ مت کے پیروکاروں پر مشتمل ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal