NPG Media

اہم عالمی شخصیات کی کسان تحریک کی حمایت، مودی سرکار بھڑک اٹھی

فائل فوٹو

نئی دہلی: عالمی شخصیات کیجانب سے بھارتی کسانوں کی ’آندولن تحریک‘ کی حمایت پر بھارتی حکومت تلملا اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس کے آخر سے حکومت کی جانب سے بنائے گئے ’کسان دشمن‘ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کی ’آندولن تحریک‘ جہاں دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہے، وہیں اب اسے عالمی شخصیات کی حمایت بھی حاصل ہوگئ ہے۔

مذکورہ احتجاج کے بعد بھارتی حکومت نے کسانوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے درجنوں کسانوں کو گرفتار بھی کیا جب کہ کسانوں کے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا۔

علاوہ ازیں حکومت نے سماجی رہنماؤں کے خلاف بھی کارروائی کی، جس پر بھارتی حکومت کو عالمی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal