NPG Media

میانمار: آنگ سان سوچی پر غیر قانونی آلات کی درآمد کے الزامات عائد

فائل فوٹو

(این پی جی میڈیا) فوجی بغاوت کے بعد پولیس نے معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف غیر قانونی طور پر مواصلاتی آلات کی درآمد کے الزامات عائد کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہیں تفتیش کے لیے 15 فروری تک حراست میں رکھا جائے گا۔

پولیس نے الزامات کی تفصیلات عدالت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت میں ان کے گھر کی تلاشی کے دوران 6 واکی ٹاکی ریڈیو ملے ہیں۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ ریڈیو غیر قانونی طور پر درآمد اور بغیر اجازت استعمال کیے گئے تھے۔

مذکورہ دستاویزات میں گواہوں اور آنگ سان سوچی سے مزید پوچھ گچھ کے لیے آنگ سان سوچی کی نظربندی کی استدعا کی گئی ۔ؤ

دوسری جانب جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسی ایشن (آسیان) کی رکن پارلیمنٹیرین برائے انسانی حقوق چارلس سینٹیاگو نے کہا کہ نئے الزامات مضحکہ خیز ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی جانب سے ان کے غیر قانونی اقتدار پر قبضے کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش کرنا یہ ایک مضحکہ خیز اقدام ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal