NPG Media

دوسرا ٹیسٹ،پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

تصویر:پی سی بی ٹوئٹر

راولپنڈی(این پی جی میڈیا)پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز ایک دفعہ پھر مایوس کن انداز میں کیا  اور اوپننگ جوڑی پھر ناکام ہوگئی ،عمران بٹ 15اور عابد علی 6سکور بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ اظہر علی صفر پر آئوٹ ہوئے۔

بابر اعظم اور فواد عالم وکٹ پر موجود ہیں اور پاکستان کے تین کھلاڑی آئوٹ ہوچکے ہیں۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کوشش کریں گے کے اچھا آغاز کریں۔

 

پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسری اننگز میں مہمان ٹیم 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 88رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک سو ستاسی رنز سے دوسری اننگز آگے بڑھائی تھی اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

مجوعی اسکور میں بنا کوئی اضافے کے حسن علی نے کشوومہاراج کو پویلین بھیج دیا۔ ایک سو بیانوے کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ نے پروٹیز کپتان کونٹم ڈی کوک کو آؤٹ کر دیا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal