NPG Media

پاک سوزوکی ، یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ

فوٹو فائل

لاہور( این پی جی میڈیا )پاک سوزوکی اور یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے بھی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 4 ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔

اضافے کے بعد سوزوکی جی آر 150 دو لاکھ 90 ہزار، جی ایس 150 ایک لاکھ 97 ہزار اور جی ایس 150 ایس ای کی قیمت دو لاکھ 14 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

یونائیٹڈ موٹر سائیکل نے 125 سی سی کی قیمت 2 ہزار روپے اور 70 سی سی ایک ہزار روپے مہنگی کردی۔

اس سے قبل ہونڈا ،یاماہا اور چینی بائیک مینوفیکچررز سپر پاور، ہائی اسپیڈ اور یونیک بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal