NPG Media

کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردھم میں ہیں: بابراعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کہتے ہیں کراچی ٹیسٹ جیتنے کے بعد کھلاڑی کافی اچھے ردھم میں ہیں ، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کراچی ٹیسٹ کی طرح ہی لگ رہی ہے ، ہم وننگ کمبی نیشن کے ساتھ ہی کھیلنے پر غور کر رہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صبح کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ساوتھ افریقہ کے کھلاڑیوں کو آسان نہیں لے سکتے وہ باونس بیک کرسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے جو بھی پلان لڑکوں کو دیا انہوں نے سپورٹ کیا اور میں اسی وجہ سے کپتانی انجوائے کر رہا ہوں۔

دوسرے شہروں کی نسبت راولپنڈی میں کنڈیشن بادلوں کی وجہ سے ہمیشہ مختلف ہوتی ہیں ، راولپنڈی ٹیسٹ میں لگ نہیں رہا کہ چار فاسٹ باؤلرز کھیلائیں لیکن حتمی فیصلہ کل کریں گے،

راولپنڈی کے گراؤڈ کو کافی یاد کروں گا ، مجھے یاد ہے کہ آخری راولپنڈی ٹیسٹ میں جو کراؤڈ نے مجھے خوش آمدید کہا تو بہت خوشی ہوئی تھی۔

راولپنڈی کا کراؤڈ جس جوش کے ساتھ نام لیتے ہیں اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ کراوڈ کو ہم نہیں دیکھ سکتے لیکن کراؤڈ ہمیں دیکھ سکتے ہیں اس لیے گھر میں ضرور سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عبداللہ شفیق اور سعود شکیل دونوں ہی نوجوان باصلاحیت بلے باز ہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے سعود اور عبداللہ کو سکھایا ہے کہ پریشر نہیں لینا ، اظہر علی اور فواد عالم سینیئرز ہیں اور ان سے سیکھنے کو ملتا ہے کہ پریشر میں کیسے کھیلنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں مکمل سپن باؤلر نہیں بس پریکٹس سیشن میں شوقیہ باؤلنگ کرتا رہتا ہوں ، کپتانی کے ذریعے بلے بازی میں مجھے کافی فائدہ ہوا جس سے میچ کے دوران اعتماد ملتا ہے ، ہم وننگ کمبینیشن کے ساتھ ہی جانے کا دیکھ رہے ہیں لیکن حتمی فیصلہ صبح کریں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal