NPG Media

ٹی 20سیریز:جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف کا دستہ لاہور پہنچ گیا

تصویر:پی سی بی ٹوئٹر

لاہور( این پی جی میڈیا)پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کے کھلاڑیوںاور کوچنگ سٹاف پر مشتمل دستہ لاہور پہنچ گیا ۔

مہمان ٹیم کمرشل فلائٹ کے ذریعے سائوتھ افریقہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچی جہاں کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا جہاں سب سے پہلے کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل کیا گیا ۔

 

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ کے 6 ارکان پہلے سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود ہیں۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کل پانچ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کریں گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی گیارہ فروری ، دوسرا تیرہ اور تیسراچودہ فروری کو شیڈول ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal