NPG Media

کسانوں کو نئی دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں بڑھا دی گئیں

فائل فوٹو

نئی دہلی: مودی سرکار نے احتجاج کرنے والے ہزاروں کسانوں کو دارلحکومت میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے رکاوٹوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام نے کسانوں کو مزید آگے بڑھنےسے روکنے کیلئے نہ صرف سٹیل کی رکاوٹوں کا استعمال کیا ہے بلکہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرے کے ایک مقام، غازی پور میں مرکزی شاہراہ پر لوہے کی کیلیں بھی نصب کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پورا شہر سمینٹ کی رکاوٹوں اور خاردار تاروں سے لیس ہے۔ جس کے باعث یہ علاقہ ایک حفاظتی قلعے کا منظر پیش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کسانوں کیجانب سے 6 فروری کو 3 گھنٹے کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal