NPG Media

اسرائیل کا ایران پرحملے کے لیے 90 کروڑ10 لاکھ ڈالر مختص کرنے پرغور

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل نے ایران پرحملے کے لیے 90 کروڑ10 لاکھ ڈالر مختص کرنے پرغور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس کا اہم ترین ایجنڈا ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے بجٹ پر غور کرنا تھا۔

اسرائیلی میڈٰیا کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پرایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

نیتن یاھو کے دفتر میں ہونے والے اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل اویو کوشاوی، وزیر دفاع بینی گینٹز اور وزیر خزانہ یسرائیل کاٹز نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے تین ارب شیکل کا مطالبہ کیا۔

امریکی کرنسی میں‌یہ رقم 90 کروڑ 10 لاکھ ڈالر بنتی ہے تاہم وزارت خزانہ اتنی بڑی رقم صرف اسی صورت میں فراہم کی جاسکتی ہے کہ اگربجٹ میں دوسرے شعبوں کے لیے مختص بجٹ کی کٹوتی کی جائے۔

درایں‌اثنا اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں جوبائیڈن کے صدر منتخب ہونے کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہے۔ اس اجلاس ایران کے حوالےسے جاری کشیدگی اور امریکا کی ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں ممکنہ واپسی پرغور کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار اور اسرائیلی ٹی وی چینل کی رپورٹس کے مطابق گذشتہ ماہ ایران نے مشرقی افریقی ملکوں‌میں اسرائیلی اور امریکی سفارت خانوں پرحملوں کا منصوبہ بنایا تھا تاہم مغربی انٹیلی جنس اداروں‌نے ایران کا یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اسرائیلی سفارت خانوں‌کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal