NPG Media

جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہوگا، امریکا

فائل فوٹو

واشنگٹن(این پی جی میڈیا) ایرانی وزیر خارجہ جواد زریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے متعلق ایران کی تجویز قبول کرنا قبل ازوقت ہو سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان  نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ اگر ایران ایٹمی ڈیل کی تعمیل کرتا ہے تو امریکا بھی اس معاہدے میں واپس آسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جوہری معاہدے پرمذاکرات سے قبل امریکی کانگریس سمیت دیگر اتحادیوں کیساتھ مشاورت عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا سے کہا تھا کہ اگر امریکا معاہدے میں واپس آتا ہے تو ایران بھی فورا معاہدے کی پاسداری کی طرف بڑھے گا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal