NPG Media

بھارت: پولیو کے قطروں کی بجائے زہریلا سینیٹائزرپلا دیا گیا

نئی دہلی(این پی جی میڈیا) بھارت میں بچوں کو پولیو کے قطروں کے نام پر زہریلا سینیٹائزر پلا دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبے مہاراشٹرکے ایک گاؤں میں ایک سے پانچ برس تک کی عمر کے بارہ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی جس پر انھیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس سنگین لاپرواہی کے جرم میں تین اہلکار معطل کر دیے گئے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر، ایک ہیلتھ ورکر اور ایک معاون کارکن شامل ہیں۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو علاج کے لیے ایک سرکاری ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal