NPG Media

خلائی تنازعات سے نمٹنے کیلئے دبئی میں ’خلائی عدالت‘ قائم

فائل فوٹو

دبئی(این پی جی میڈیا) خلا میں پیش آنے والے تنازعات نمٹانے کے لیے دبئی میں خلائی عدالت قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلا کے مطابق دبئی میں’سپیس کورٹ‘ کے قیام کا مقصد کاروباری تنازعات کو نمٹانا ہے۔ یہعدالت دبئی میں دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کورٹس میں قائم کی جائے گی جو آزاد برطانوی مصالحتی سنٹر سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے۔

خلائی قوانین میں بین الااقوامی کنوینشنز اور قراردادوں، اقوام متحدہ کی آؤٹر سپیس ٹریٹی جو 1967 میں لاگو کی گئی تھی پر عمل کیا جاتا ہے۔

 کئی ممالک نے اپنی خلائی سرگرمیوں کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات مریخ پر تحقیقی مشن بھی روانہ کر رہا ہے تاکہ اس شعبے میں اپنی موجودگی کو مستحکم کیا جا سکے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal