NPG Media

سینئیر اسرائیلی ذمے داران کا ایران پر حملے کے منصوبے پر غور

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کے سلسلے میں وزارت خزانہ اور وزارت فوج کے سینئر ذمے داران کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ یہ بات اسرائیلی میڈیا نے بتائی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی سیکورٹی کابینہ اس حوالے سے اجلاس میں اکٹھا ہو گی۔اسی سلسلے میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوشافی نے گذشتہ روز تصدیق کی تھی کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ رواں سال ایران پر ممکنہ حملے کے لیے منصوبہ تیار کریں۔ تل ابیب حکومت کی جانب سے حملے کا فیصلہ کرنے کی صورت میں اس منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے گذشتہ روز باور کرایا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنا مشرق وسطی کے لیے خطرہ ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں گینٹز نے ایران کے زیر نگرانی ان دہشت گرد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا جو خطے میں عدم استحکام کا سبب بن رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اینتھونی بلینکن نے زور دے کر کہا تھا کہ اگر ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں کا سلسلہ جاری رہا تو وہ جوہری ہتھیار کے لیے مطلوبہ مواد محض چند ہفتوں میں حاصل کر لے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر تہران جوہری معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درامد کرے تو واشنگٹن کے اس معاہدے میں واپس آنے کا امکان ہے۔

اس کے مقابل ایران کے ایک اہم ذمے دار نے کہا کہ اسرائیلی چیف آف اسٹاف کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے منصوبہ وضع کرنے سے متعلق بیان محض نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal