NPG Media

میانمارمیں فوج کی بغاوت پر امریکا نے پابندیوں کی دھمکی دے ڈالی

فائل فوٹو

میانمار(این پی جی میڈیا)  میانمارمیں فوج کی بغاوت کے بعد جوبائیڈن انتظامیہ نے پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے میانمار فوج کے بغاوت کے اس عمل کو شدید مزمت کا نشانہ بنایا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وجی بغاوت ملک میں جمہوریت اور قانون و انصاف پر براہ راست حملہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو مل کر میانمار کی فوج پر اقتدار واپس منتخب نمائندوں کو منتقل کرنے، سیاسی قیدیوں اور سول حکام کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ عوامی فیصلے کو اس طرح کچلنا درست فیصلہ نہیں ہے۔

خیال  رہے کہ میانمار میں کئی دہائیوں سے فوج کی حکمرانی تھی اور اب جمہوری حکومت کی امید پیدا ہوئی تھی کہ فوج نے بغاوت کر دی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal