NPG Media

پاکستانی سفیر کا متحدہ عرب امارات میں کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

ابو ظبہی: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر افجال محمود نے کل فروری کو پاکستانیوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کیلئے کھلی کچہری لگانے کا اعلان کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہ اگیا کہ امارات میں پاکستانی سفیر منگل دو فروی کو مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے کھلی کچہری کا اہتمام کریں گے۔ جہاں وہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنیں گے اور ان کا حل بھی ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔

اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ ‘اگر کسی بھی پاکستان کو کوئی مسئلہ یا شکایت درپیش ہے تو وہ اس میں شرکت کر سکتا ہے۔ کھلی کچہری کا انعقاد ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے میں کیا جائے گا’

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے یہ اعلامیہ آفیشل فیس بک پیج پر بھی پوسٹ کیا گیا جہاں کچھ افراد نے اسے اچھا اقدام قرار دیا تاہم اکثریت نے اس کھلی کچہری کو مشکل وقت گزر جانے کے بعد کی ایک غیر ضروری مشق قرار دیا۔

پاکستانیوں نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر، پی آئی اے اور سفارت خانے کے عملے کے رویے سمیت کئی امور کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal