NPG Media

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کردی

anushka and virat with daughter
تصویر:انوشکا شرما انسٹاگرام

نئی دہلی (این پی جی میڈیا)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے پیدائش کے بعد اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما جو کہ گزشتہ دنوں ماں بنی تھی اور انہوں نے ایک ننھی پری کو جنم دیا تھا نے اپنی بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جو تصویر شیئر کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا نے اپنی بیٹی کو اٹھا رکھا ہے جبکہ والد ویرات کوہلی پیار بھری نگاہوں سے بیٹی کو دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں مداحوں کو اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا اور تحریر کیا کہ ’ہم اپنی زندگی محبت اور شُکرگزاری کے ساتھ بسر کر رہے تھے لیکن ہماری ’وامیکا‘ نے اس دُنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

 

انہوں نے ماں بننے کے احساس کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’محبت، پیار، جذبات، آنسو، پریشانی، نیند کی کمی وغیرہ سب کا تجربہ ہو رہا ہے لیکن یہ سب واقعی میں بہت اچھا ہے۔

آخر میں انوشکا شرما نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دُعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal