NPG Media

صومالیہ: ہوٹل پر حملے میں 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

موغادیشو( این پی جی میڈیا) شدت پسند تنظیم الشہاب نے صومالی دارالحکومت موغادیشو میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل پرحملہ کیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی سکیورٹی فورسز نے موغادیشو میں ایک ہوٹل پر حملہ کرنے والے الشہاب کے انتہاپسندوں پر قابو پالیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کیخلاف کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ اس دوران چار حملہ آوروں سمیت نو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دس سے زیادہ شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے کی بجلی بھی منقطع ہے۔

صومالی وزیر اعظم محمد حسین روبلے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک سابق فوجی جنرل محمد نور گلال بھی شامل ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal