NPG Media

معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

kapil sharma with wife
تصویر:دی فری پریس جرنل

ممبئی(این پی جی میڈیا)معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما دوسری مرتبہ باپ بن گئے جبکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی دنیا کے کامیڈی کنگ کہے جانے والے کامیڈین اور اداکار کپل شرما کے گھر پھر سے خوشیوں نے دستک دی ہے اور ان کی اہلیہ گنی چترتھ نے بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ کپل نے خود اس بات کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعہ دی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کپل شرما نے کہا کہ نمسکار ، آج صبح ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ خدا کی مہربانی سے بچہ اور ماں دونوں صحتمند ہیں ۔ آپ سب کے پیار ، آشیرواد اور دعائوں کیلئے شکریہ ۔

 

کپل شرما کے ٹویٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے مداح انہیں دوسرے بچے پر مبارکباد دے رہیں ۔

خیال رہے کہ یہ کپل شرما کی دوسری اولاد ہے ۔ اس سے پہلے ان کی اہلیہ گنی چترتھ نے 2019 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا ۔ ان کی بیٹی کا نام انائرہ ہے ۔ کپل شرما اکثر اپنی بیٹی کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal