NPG Media

بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

نیو دہلی: بھارتی مصنفہ ‘اروندھتی رائے’ نے ایک بار پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے متنازعہ فیصلے سے ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔
بھارتی شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اروندھتی رائے کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرکے کشمیریوں کو فوجی محاصرہ میں قید کرکے انسانیت کے خلاف سنگین جرم کا ارتکاب کیا گیا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مودی حکومت کی جانب سے مسلط کیے گئے مذہبی تبدیلی کیخلاف قوانین کی آڑ میں کئی مسلم نوجوانوں اور خاندانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی مصنفہ نے کسانوں پر متنازعہ زرعی قوانین لاگو کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ قوانین زراعت کے شعبے کی کمر توڑ دیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی کسانوں کا زراعت سے متعلق متنازعہ قوانین کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے ۔ اس سلسلے میں کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک متنازعہ قوانین کو واپس نہیں لیا جاتا وہ احتجاج بند نہیں کریں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal