NPG Media

واٹس ایپ سے اپنی چیٹ ہسٹری ٹیلی گرام میں منتقل کر سکتے ہیں،نیا فیچر متعارف

whatsapp and telegram
تصویر:رائٹرز

سلیکان ویلی (این پی جی میڈیا)میسنجر ایپ ٹیلی گرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ صارفین اب واٹس ایپ سے اپنی چیٹ ہسٹری کو ٹیلی گرام میں آسانی سے منتقل کر سکیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی اس نئی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کی وجہ  سے لوگوں کی بڑی تعداد تیزی سے ٹیلی گرام پر منتقل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل چیٹ ہسٹری منتقلی کا آپشن صرف آئی او ایس صارفین کے لیے تھا تاہم اب یہ سہولت اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہو گی۔ ٹیلی گرام نے گزشتہ روز اپنے IOS ایپ پر ’’نیو میسج ہسٹری امپورٹ ٹول ‘‘متعارف کرایا ہے۔ جو ایپ کے 7.4 ورژن کے ساتھ ہے۔

واٹس ایپ سے ٹیلی گرام پر آپ کس طرح اپنا ڈیٹا منتقل کرسکتے ہیں اس کا طریقہ کار مندرجہ ذیل ہے۔

واٹس ایپ سے چیٹ منتقل کرنے کے لیے آپ اپنی متعلقہ چیٹ کو کھولیں اور پھر چیٹ کو ٹیپ کریں۔ اب کانٹیکٹ انفو مینو میں جائیں اور’’ایکسپورٹ چیٹ‘‘ کا آپشن منتخب کریں۔

اب پیغامات کو درآمد کرنے کے لیے ٹیلی گرام چیٹ منتخب کریں۔ یہ آپشن منتخب کرنے کے بعد آپ کو اٹیج میڈیا اور ودآؤٹ میڈیا کا آپشن نظر آئے گا۔ اب آپ اپنی مرضی کا آپشن منتخب کریں۔

شیئرنگ مینو سے ٹیلی گرام کا انتخاب کریں اور جس کانٹیکٹ پر آپ درآمد شدہ چیٹ منتقل کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔ اب آپ کو چیٹ منتقل کرنے کے لیے امپورٹ کرنے کا آپشن نظر آئے گا لہٰذا اس “امپورٹ” کو منتخب کریں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئی اپ ڈیٹ کے آتے ہی ایک ہفتے کے اندر ٹیلی گرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 500 ملین سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal