NPG Media

نئی امریکی انتظامیہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے، طالبان

فائل فوٹو

کابل( این پی جی میڈٰیا) افغان طالبان کی جانب سے نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ پر امن معاہدے کی مسلسل خلاف وزری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق قطر میں موجود طالبان کے ایک ترجمان محمد نعیم نے اس بارے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور تقریباً ہر روز وہ اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ وہ عام شہریوں، گھروں اور دیہاتوں پر بمباری کر رہے ہیں جو نہ صرف معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق کی پامالی بھی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ امریکا کے الزامات بے بنیاد ہیں اور طالبان معاہدے کی مکمل طور پر پاسداری کررہے ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے یہ بیان تب سامنےآیا ہے جب پیٹناگون نے کہا کہ طالبان معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد میں ناکام رہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal